• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پراپرٹی ڈیلر کا گاہک لانے پر گفٹ دینا

استفتاء

اسٹیٹ ایجنٹ سے میں نے کسی کو پلاٹ دلایا، ایجنٹ نے کہا کہ میں آپکو گفٹ دوں گا اور اس نے میرے پلاٹ کی انسٹالمنٹس(قسطیں) جمع کروائیں۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے جبکہ میری کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی۔

وضاحت مطلوب ہے :(1) ایجنٹ نے گفٹ دینے کا پلاٹ کا معاملہ ہونے سے پہلے کہا تھا یا معاملہ یعنی خریدو فروخت ہونے کے بعد کہاتھا؟ (2) اس بات کا پلاٹ خریدنے والے کو علم ہے؟

جواب وضاحت: (1)پلاٹ کی خرید فروخت سے پہلے کہا تھا۔(2)خریدنے والے کو علم نہیں ہے اور ا سکا کہنا ہے کہ آپ محنت کررہے ہو جتنے خریدار لاؤ گے میری انسٹالمنٹ بڑھے گی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت جائز نہیں۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں چونکہ پہلے سے اس ایجنٹ کی طرف سے طے تھا کہ وہ کچھ گفٹ دے گا اور یہ اس کی طرف سے مستقل آفر بھی ہے اس لیے اس گفٹ کی حیثیت کمیشن کی ہے جس کے جائز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے سے اس کی مقدار بھی طے ہو اور خریدار کو بھی معلوم ہو کہ آپ کو بھی کمیشن ملے گا ایسے نہ ہو کہ خریدار یہ سمجھ  رہا ہو کہ آپ اس  سے ہمدردی کررہے ہیں  اور آپ کمائی کررہے ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved