- فتوی نمبر: 22-151
- تاریخ: 09 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
اپنے روزگار کےمتعلق دریافت کرنا چاہتاہوں کہ موجودہ جگہ ملازمت کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟میں ایک ادارہ میں کام کرتاہوں جس کانامUrban unitہے یہاں پر میں سوفٹ وئیرانجینئر کےطور پر کام کررہا ہوں یہ ادارہ گورنمنٹ کے مختلف محکموں کےلیے سوفٹ وئیرٹھیکے پر بناتا ہے آج کل excise taxationمحکمہ کےلیےProperty Taxکاسوفٹ وئیربناناہے جس پرمیں کام کرہا ہوں جو کرائے پرپراٹی ہوتی ہے اس کےسالانہ کرائے پر تقریبا دس فیصد ٹیکس لگتا ہے وہ بھی تب جب پانچ مرلہ سے بڑی پراپرٹی ہو ۔اس کےلیے سوفٹ وئیر تیار کرنا ہے یاسوفٹ وئیر میں رد وبدل کرناہے۔(1)کیا مجھے موجودہ نوکری بدل لینے کی کوشش کرنی چاہیے یا نہیں ؟ (2)ایک بہت اہم بات کہ میں دو دفعہ بہت زیادہ بیمار ہوگیا تھا شدید بھوک کی حالت کمزوری اور منہ کاذائقہ بدل گیا تھا مجھے ڈر پیدا ہوا کہ شاید میرے روزگار میں کوئی گڑبڑتو نہیں لہذا اس کےبارے بتادیجئے۔(3) دوسرا یہ ہے کہ دفترکی ٹائمنگ نو سے پانچ تک ہے ہمارا مینجر کہتا ہے کہ اگر آپ تھوڑا بہت لیٹ ہوجائیں اس کا مسئلہ نہیں بس کام مکمل ہونا چاہیے اور گاہک سے کوئی شکایت نہ آئے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔موجودہ نوکری بدلنے کی ضرورت نہیں۔
2۔بظاہر اس کی وجہ روزگارمیں گڑبڑنہیں۔
3۔معمولی لیٹ ہونے کی گنجائش ہے،بہت زیادہ لیٹ نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved