• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پرپال (Prpal) کمپنی سے نفع کمانے کا حکم

استفتاء

پرپال آن لائن ارننگ کمپنی کے بارے میں آپ نے سنا ہوگا۔ اگر معلوم ہے تو اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں فرما دیں کیا اس سے نفع کمانا جائز ہے؟

تنقیح: پرپال کمپنی جسکی موجودہ ویب سائٹ (www.prpal.com) ہے ماضی میں مختلف کاروبار (ایڈ دیکھنا،  ملٹی لیول مارکیٹنگ وغیرہ )کرتی رہی ہے اور اب حال میں ہی کرپٹو کرنسی   منیجمنٹ کا کاروبار ظاہر کر کے عوام کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رہی ہے۔ابتدائی طور پر تین پیکج متعارف کروائے گئے ہیں جس میں  سرمایہ کا ایک خاص فیصد نفع دیا جاتا ہے۔ مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کاری کر کے نفع لینا جائز نہیں ہے جسکی وجوہات درج ذیل ہیں:

1) کمپنی کرپٹو کرنسی کا کام کرتی ہیں جو کہ جائز نہیں ہے لہذا اس کام میں سرمایہ کاری کر کے نفع لینا جائز نہیں ہے۔

2)  ایک شخص کی رقم ہو اور دوسراا س سے کاروبار کرے اس کے جائز  ہونے کی لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپس میں جو واقعی نفع ہو وہ فیصد کے حساب سے تقسیم ہو جبکہ مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کا فیصد ملتا ہے جو کہ ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved