• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قبر کے پاس دعا مانگنے کا طریقہ

استفتاء

قبرستان میں جب  میں خصوصاً اپنے والد محترم کے قبر کی زیارت کے لیے جاتا ہوں تو ان کے لیے دعائے مغفرت مانگتا ہوں۔معلوم یہ کرنا تھا کہ قبر کے دائیں طرف یا بائیں طرف یا میت کے پاؤں کی طرف یا سر کی طرف  یعنی دعا کیسے مانگنا چاہیے؟ یعنی کیسے کھڑے ہونا چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سلام اور کچھ پڑھتے ہوئے صاحب قبر کی طرف رخ کرے پھر جب دعا مانگے تو قبلہ رخ  ہو کر دعا مانگے۔ حدیث میں ہے:

قال الحافظ رحمه الله  و في حديث ابن مسعود رضي الله عنه رأيت رسول الله في قبر عبدالله ….الحديث . و فيه فلما فرغ من دفنه استقبل القبلة . (فتح الباري: 11/ 122 ). فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved