• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قابل واپسی یا قابل تبدیلی مال کو کم ریٹس پر خریدنا

استفتاء

STC(سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن) مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے ،بنیادی طور پر STC کی طرف سے لیبارٹری کے انسٹرومنٹس (آلات)امپورٹ کیے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو فراہم کیے جاتے ہیں ۔

STCکی طرف سے جب پرنسپل کمپنی کو مخصوص صفات پر مشتمل کسی پروڈکٹ کا آرڈر دیا جاتا ہے تو اسی کے مطابق سامان وصول کیا جاتا ہے ۔اگر اس کی کوالٹی میں کوئی فرق ہو تو چونکہ اس مال کی واپسی یا تبدیلی کی صورت میں پروڈکٹ کی قیمت کے حساب سے خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے اس لیے پرنسپل کمپنیاں سامان کی قیمت میں کمی کر کے رعایتی قیمت پر STCکوفروخت کر دیتی ہیں۔

مذکورہ صورت میں قابل واپسی یا قابل تبدیلی مال کو کم ریٹ پر خریدنا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس مال کی کوالٹی میں فرق ہو STC کا پرنسپل کمپنی سے اس مال کو باہمی رضامندی سے کم ریٹ پر خریدنا جائز ہے ۔

فقہ البیوع (۲/۱۱۰۸) میں ہے:

مقتضی خیار العیب ان المشتری له ان یرد المبیع الی البائع ،ویطالبه برد الثمن ،الاان یصطلح المتبایعان علی ان یمسک المشتری المبیع ،ویحط البائع من الثمن بقدر مانقص العیب من قیمة المبیع ،او بما یتراضیان ،بشرط ان یکون تابعا لشروط الصلح الشرعیة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved