• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قبر وں پر کتبہ لگانا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں قبروں پر کتبے لگانا اور لگانے والوں کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قبر کی پہچان کی ضرورت ہو تو علامت کے لیے نام ، تاریخ وفات لکھ کر قبر سے کچھ ہٹ کر کتبہ لگانا جائز ہے۔ لیکن اس پر قرآن پاک کی کوئی آیت یا کوئی شعر لکھنا جائز نہیں۔

لا بأس بالكتابة إن احتيج إليها حتى لا يذهب الأثر و لا يمتهن. ( رد المختار: 3/ 170 )

يكره كتابة شيء عليه من القرآن أو الشعر أو إطراء مدح له و نحو ذلك. ( شامي: 3/ 171 )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved