- فتوی نمبر: 3-354
- تاریخ: 10 جولائی 2010
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
ہم تین بھائی والدصاحب کے ساتھ اکٹھے کام کرتے تھے والدصاحب نے ہمارا خرچہ طے کیا ہوا تھا ۔ والد صاحب نے دو دکانیں اور لے لیں اور ہر بھائی کو ایک ایک دکان دے دی، تیسری بڑی پرانی دکان پر مجھے بٹھایا اور فرمایا جو اس دکان کے ذمہ قرض ہے یہ دکان بھی مین روڈ پر ہے تم لے لو اس کا ماہانہ مجھے کرایہ دیا کرو اور جو اس پر قرض ہے وہ تم دے دینا میں نے رضامندی کا اظہار کیا۔ اب کچھ عرصہ بعد والدصاحب نے وہ دکان مجھ سے واپس لے لی کیا قرض میرے ذمہ ہے یا جس طرح پہلے اس قرض کا عنوان دکان کا قرض تھا اب یہ قرض میرا ذاتی سمجھاجائے گا یا دکان ہی کا قرض ہو کر والد صاحب کے ذمہ ہے؟ یادر ہے کہ جس سرمایہ سے کام چل رہا تھا وہ والد صاحب ہی کا تھا ہمیں والد صاحب کی معاونت پر خرچ ملتا تھا۔ برائے مہربانی مسئلہ مذکورہ کا شرعی حل بتا کر عند اللہ ماجور ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قرض والد پر بدستور قائم ہے کیونکہ دکان کرایہ پر دی اور مال اور جائیداد والد کی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved