- فتوی نمبر: 16-113
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ سے قربانی کے متعلق ایک مسئلہ دریافت کرناتھا میں نے اپنی ماہانہ تنخواہ میں سے پانچ ہزار مہینہ کی کمیٹی ڈالی ہوئی ہے باقی تنخواہ ہرمہینے گھر میں خرچ ہوجاتی ہے۔کمیٹی کےعلاوہ کوئی جمع پونجی گھرمیں موجود نہیں ہے اس مہینے میری کمیٹی نکلی ہے جو ایک لاکھ کی ہے اس ایک لاکھ روپے میں سے 70000کی رقم مجھ سے کسی نے ادھار لے لی ہے اورکہا ہے کہ دسمبر میں کمیٹی نکلے گی تو واپس کردیں گے۔
اب میرے پاس 30000کی رقم ہے جس میں سے ایک قربانی میری زوجہ کےنام سے کرنی ہے کیوں کہ ان کے پاس4تولہ سونا ہے۔اب آپ سے دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورتحال میں مجھ پر بھی قربانی واجب ہوتی ہے یا نہیں؟برائے مہربانی جلد سے جلد راہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ پر بھی قربانی واجب ہو گی
© Copyright 2024, All Rights Reserved