• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

قرض کے بدلے مکان کا کرایہ کم مقرر کرنا

استفتاء

*** سے ایک مکان  ایک یا دو لاکھ روپے میں گروی لے جس کا مارکیٹ کرایہ تقریباً دو یا  ڈیڑھ ہزار روپے بنتا ہے اور***کو ماہانہ کرایہ چار سو بھی ادا کرے پھر یہ  مکان*** آگے کسی اور کو کرایہ پر دے دے تو شرعاً کیا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں*** کا مارکیٹ ریٹ سے کم پر مکان کرایہ پر لینا جائز نہیں کیونکہ یہ سود بنتا ہے۔ لہذا *** کا اس مکان کو آگے کرایہ پر دینا بھی صحیح نہیں ہے۔

كما في الشامية: كل قرض جر نفعاً حرام. (194/ 4 ). فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved