• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرض کے بدلے میں منافع لینا

استفتاء

مسئلہ یہ ہے کہ  ہم نے مکان لیا ہے جس کی قیمت  ستر لاکھ باقی ہے ۔ جس میں سے پچاس لاکھ کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ اب بیس لاکھ باقی ہے۔ سابقہ مکان مالک کہتاہے کہ جب تک آپ بقیہ ادائیگی نہیں کریں گے ۔ اس کی آمدنی میں سے تیسرا حصہ ہم رکھیں گے ( یعنی مکان کرایہ پر ہے) آیا کہ  انہیں تیسرا حصہ رکھنا درست ہے؟

2۔اگر وہ تیسرا حصہ لیتے ہیں اور نیا مکان مالک مکان میں کوئی کام (مرمت وغیرہ) کروائے۔ تو آیا کہ نیا مکان مالک بھی سابقہ مکان مالک سے تیسرا حصہ لینے کا حق دار ہے یا نہیں؟

الجواب

سابقہ مالک مکان کا 20 لاکھ کے علاوہ کرایہ میں سے  تیسرا حصہ طلب کرنا جائز نہیں ۔ کیونکہ سودے کے بعد مکان پورا کا پوراخریدار کی ملکیت میں آجاتاہے۔

وفي الأشباہ: کل قرض جر نفعاً حرام  ۔  الدرالمختار  ص:413 ج7فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved