• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرض پر نفع لینا سود ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

ایک بندہ کسی سے ادھار پیسے لیتا ہے کاروبار کے لیے منافع پر، اس کا کیا طریقہ ہے؟

وضاحت مطلوب ہے: منافع سے کیا مراد ہے؟

جواب وضاحت :ایک شخص کسی سے پانچ لاکھ روپے لیتا ہے کہتاہے کہ ہر ماہ جتنی سیل ہوگی اس حساب سے آپ کو دو پرسنٹ دے دوں گا منافع میں سے۔

مزید وضاحت: کیا اس کو قرض لی ہوئی رقم بھی واپس کرے گا؟

جواب: جی جب ہوں گے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت قرض پر نفع لینے کی ہے جو کہ سود کی صورت بنتی ہے،لہذا نا جائز ہے۔ جائز طریقہ معلوم کرنا ہو تو براہ راست آکر مشورہ کریں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved