- فتوی نمبر: 13-128
- تاریخ: 23 جنوری 2018
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > عشر و خراج کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معلوم کرنا تھا میرے بھائی نے مجھ سے چھ تولہ سونا ادھار لیا اور اپنے کاروبار میں لگایا ۔ایک سال ہو گیا ہے اور اس نے ابھی تک واپس نہیں کیا اور ایک دو سال تک بھی اس کا دینے کا ارادہ نہیں ۔کیا اس کی زکوۃ مجھ پر ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب یہ بات معلوم ہے کہ آپ کا بھائی آپ کا سوناوہ واپس کرے گا چاہے تاخیر سے ہی سہی تو اس سونے کی زکوۃ آپ پر واجب ہے ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved