• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرضہ اتار کے بجائے پیسوں سے کاروبار کرنا

استفتاء

ایک آدمی نے کافی قرضہ دینا ہے اور اس کے پاس کچھ رقم بھی ہے جس سے کاروبار کر رہا ہے۔ قرضہ واپس نہیں کرتا بلکہ کہتا ہے کہ کاروبار کر کے پیسے کما کر اکٹھا قرضہ بعد میں واپس کروں گا۔ کیا یہ طریقہ صحیح ہے یا جتنا قرضہ دے سکتا ہے دے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر قرض خواہ مطالبہ کر رہے ہوں اور اس کے پاس پیسے بھی ہیں تو پہلے قرض کے بوجھ سے سبکدوش ہونا چاہیے۔

بخاری شریف (1/ 323) میں ہے:

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم مطل الغني ظلم.

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا: مالدار آدمی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved