• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قصرکےلیے شہر کی آبادی سے نکلنا ضروری ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

قصر کے لیے سفر گھر سے نکلنے سے شروع ہو گا یا شہر سے نکلنے سے شروع ہو گا مثلا گھر سے نکل کر میں   نے بیس کلو میٹر سفر گھر کے شہر کے اندر کیا اور باقی سفر شہر سے باہر مکمل کیا اس سفر پر قصر ہو گی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قصر کے لیے اپنے شہر کی آبادی سے نکلنا ضروری ہے لہذا مذکورہ صورت میں   آپ کے لیے قصر کرنا جائز نہیں  ۔

لمافي الشاميۃ(723/2)

(من خرج من عمارۃ موضع اقامته )من جانب خروجه وان لم يجاوز من الجانب الآخر ۔۔۔الي ان نقل الشامي ؒ من شرح المنيۃ:فلايصير مسافرا قبل ان يفارق عمران ماخرج منه من الجانب الذي خرج حتي لو کان ثمۃ محلۃ منفصلۃ عن المصر وقد کانت متصلۃ به لايصير مسافرا مالم يجاوز ها

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved