• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قصر نماز کے قضاء کی صورت

استفتاء

امید ہے ان شاء اللہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے ،اللہ تعالی ہم سب کو دونوں جہانوں کی بھلائیوں سے سرفراز فرمائیں۔ آمین،برائے کرام مندرجہ ذیل مسائل کا جامع حل قرآن حدیث شریف اور فقہ وغیرہ کی روشنی میں عنایت فرمائیں ۔عین نوازش ہو گی ۔ اللہ تعالی آنجناب کو علم ،عمر ،صحت ،رزق میں برکتوں سے نوازے ۔برائے کرم جامع اور کافی شافی جوابات عنایت فرمائیے گا۔فقط والسلام علیکم ۔

1۔دوران سفر ،قصر نماز قضا ہوگئی ہو تو واپسی مقام /گھر پہنچ کر وہی نماز قصر پڑھیں گے یا مکمل نماز؟

2۔سفر سے واپسی پر ابھی اپنے شہر کی حدود سے دور ہیں ،نماز قصر پڑھیں گے یا مکمل ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔قصر ہی پڑھیں گے۔

2۔جب تک اپنے شہر کی آبادی میں داخل نہ ہو ں اس وقت تک قصر ہی پڑھیں گے۔

3۔بس ،ٹرین اور جہاز میں نماز کا وقت ہو جائے تو قبلہ رخ ضرور کر یں گے یا جس طرف سواری کا منہ ہے اس طرف نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved