- فتوی نمبر: 20-359
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > عشر و خراج کا بیان
استفتاء
میں پچھلے چھ سال سے ریٹائر ہوں، 7765روپے میری پنشن ہے ،ریٹائرمنٹ کی رقم میں نے قومی بچت میں جمع کروا دی تھی اور زکوۃ اس وجہ سے ادا نہیں کر پایا کہ میں نے سنا تھا کہ منافع آمدنی پر زکوۃ ہوتی ہے مثلا آپ نے مکان کرائے پر دیا زکوۃ مکان پر نہیں بلکہ کرائے پر ہوگی ۔اگر آپ کی فیکٹری ہے تو زکوۃ فیکٹری پر نہیں بلکہ اس سے ہونے والی آمدنی پرادا ہوگی ،اس لئے میں زکوۃ اب تک نہیں دے پایا ۔برائے مہربانی آگاہ فرمائیں کہ جو رقم میں نے قومی بچت میں رکھی ہے اس پر اگرزکوۃ فرض ہے توپچھلے چھ سال کی زکوۃ مجھے ایک ساتھ دینی پڑے گی ؟ یا میں قسطوں میں بھی زکوۃ ادا کر سکتا ہوں ؟
برائے مہربانی اس مسئلے پر آگاہی فرمائیے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جو رقم آپ نےقومی بچت میں رکھی ہے اس پر بھی زکوٰۃ فرض ہے ۔نیز پچھلے سالوں کی زکوۃ قسطوں میں بھی ادا کر سکتے ہیں۔
نوٹ:قومی بچت میں رقم رکھوانا جائز نہیں،لہذا اگررقم رکھوائے بغیر کوئی چارہ کار نہیں تو آپ میزان بینک میں رقم رکھواسکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved