- فتوی نمبر: 4-69
- تاریخ: 10 جون 2011
استفتاء
ہمارے ملازمین کے لیے صاف ستھرے قومی لباس اور سفید کوٹ میں ملبوس ہونا ضروری ہے۔ آیا اس پابندی میں شرعاً کوئی حرج ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شعبے کی رعایت کی وجہ سے سفید کوٹ کی پابندی عائد کرنا جائز ہے۔ چونکہ قومی لباس بجائے پینٹ شرٹ کے سنت سے زیادہ قریب ہے لہذا اس کا اہتمام کروانا ایک مستحسن امر ہے اور ملازمین پر اس کی پابندی لازم ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved