استفتاء
1۔اگر فجر کی نماز قضا ہوگئی اوراسے دوپہر میں پڑھ لی توکیا نماز کے بعد تسبیحات (تسبیح فاطمہ وغیرہ)دونوں نمازوں کی الگ الگ پڑھیں گے یا ایک ہی دفعہ پڑھیں تو کافی ہوگا؟
2۔نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی بھی سورت یا آیات پڑھیں تو بسم اللہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ یعنی بسم اللہ پڑھنی لازمی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔شریعت کی روسے یہ تسبیحات صرف مسنون ہیں ۔ اس لئے اگر نہ بھی پڑھیں تو حرج نہیں۔البتہ اپنے معمول پر پابندی اور دوام کے لئے دوبارہ بھی پڑھ لیں تو اجازت ہے۔
2۔نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد دوسری مستقل سورت پڑھنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا بہترہے لازمی نہیں۔اور اگردرمیان سورت میں سے آیات پڑھیں تو بسم اللہ نہ پڑھیں ۔(شامی،فتح القدیر:ص255ج1 وشرح نقایہ :ص249،246 ج1)
© Copyright 2024, All Rights Reserved