• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قیمت متعین کرنے کا طریقہ

استفتاء

STC (سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن) مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے، بنیادی طور پر STC کی طرف سے لیبارٹری کے آلات (انسٹرومنٹس) امپورٹ کئے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

STC کے جن کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدات ہوتے ہیں ان کمپنیوں کی طرف سے ہر نئے سال کی ابتداء میں نرخ نامہ  (Price List) آ جاتا ہے اور عمومایہ نرخ نامہ ایک سال کے عرصے کے لیے ہوتا ہے۔ تاہم اگر سال کے درمیان میں مارکیٹ ریٹ بڑھ جائے یا میٹریل مہنگا ہو جائے تو ایکسپورٹر کمپنیاں STCکو آگاہ کردیتی ہیں۔ نرخ نامے کی ان تفصیلات کو مدنظر رکھ کر STCان کمپنیوں کو لیبارٹری آلات کی امپورٹ کا آرڈر دیتی ہے اور آرڈر دیتے وقت دوبارہ نرخ نامہ والے ریٹ میں کمی کرنے کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے بعض اوقات رابطہ کیا جاتا ہے اور باہمی رضا مندی سے ریٹ مقرر کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں اگر نرخ نامہ آ نے کے بعد قیمت تبدیل ہو جائے تو مال منگواتے وقت باہمی رضا مندی سے دوبارہ قیمت طے کی جاتی ہے۔

قیمت متعین کرنے کا مذکورہ طریقہ شرعاً کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قیمت متعین کرنے کامذکورہ طریقہ کارشرعادرست ہے ۔

فقہ البیوع (۱/۴۳۰)میں ہے:

ربمایشتری المرأ من البائع أشیاء مرة ً بعداخری ،ویتعین الثمن بینهماعندأول شراء ،وحینئذ لایحتاجان لبیان الثمن فی کل مرة ،بل یکون الثمن ماوقع علیه التعامل بینهما،ویجوز أن تکون العقود الآتیة مبنیة علی أساس التعامل ،ویسری مفعوله الی أن یطلب أحدالمتعاقدین التغییرفی الثمن ،وحینئذ لایسری مفعول التعامل ،بل یجب أن یتفق العاقدان علی الثمن من جدید۔ 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved