- فتوی نمبر: 16-93
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
3۔جوچیز سال میں ایک بار یا دو بار استعمال ہو توکیا وہ ضرورت والی میں شمار ہوں گی؟زکوۃ کے حساب میں شمار ہوں گی کہ نہیں؟ جواب مطلوب ہے۔
وضاحت مطلوب ہے:اس چیز سے کون سی چیزمراد ہے؟
جواب وضاحت:قیمتی کپڑے اوربرتن
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
3۔مذکورہ چیزیں ضرورت میں شمار ہوں گی اوراگر مذکورہ چیز یں ضرورت میں شمار نہ بھی ہوں تو پھر بھی ان پر زکوۃ نہیں کیونکہ یہ اشیاء اموال زکوۃ میں سے نہیں ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved