استفتاء
جناب ہمارے گھر کے باتھ روم کی جگہ کم ہے اورہم اپنے باتھ روم کے فلش قبلہ رخ نہیں کرنا چاہتے آپ یہ بتائیں کہ ہم اپنے قبلہ رخ مخالف فلش رکھتےہیں تو جگہ کم ہے اوراس میں کتنی چھوٹ ہے اور میرے والد صاحب کا کہناہے کہ قبلہ رخ کے مخالف کروگے توادھر مدینہ ہے نہ منہ، نہ رخ ادھر کرو۔برائے مہربانی فرماکر اس مسئلے کا حل بتائیں اور ہم آپ کے بڑے شکر گزار ہوں گے۔
وضاحت: اگر قبلہ رخ کے مخالف فلش رکھے تو اتنی جگہ ہے کہ آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لہذا بہتر یہ ہے کہ قبلہ کے رخ سے نوے 90 درجے کے زاویہ پرفلش رکھیں ورنہ کم از کم پینتالیس درجے پر رکھیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved