- فتوی نمبر: 8-352
- تاریخ: 08 مئی 2016
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
قسطوں پر چیز فروخت کرنے کی صورت میں کتنے فیصد منافع کمانا جائز ہے؟ 30 فیصد جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس کی کوئی حد مقرر نہیں۔ البتہ ایک تو مارکیٹ ریٹ کا لحاظ رکھا جائے یعنی قسطوں پر فروخت کرنے میں جو مارکیٹ ریٹ ہے اس کا لحاظ رکھا جائے۔ اور دوسرے انسانی و اسلامی ہمدردی کا خیال رہے۔ اور تیسرے کسی آدمی کی ناواقفیت اور سیدھے پن سے غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved