• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قسطوں پر لی جانے والی موٹر سائیکل کا شرائط نامہ

استفتاء

سوزوکی کمپنی قسطوں پر موٹر سائیکل بیچتی ہے،موٹرسائیکل خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے ہوتے ہیں جس کی  کاپی لف ہے ،کیا ان شرائط کے مطابق سوزوکی کمپنی کی موٹرسائیکل قسطوں پر خریدنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی سے مذکورہ شرائط کے مطابق  موٹر سائیکل خریدنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں درج ذیل خرابیاں پائی جاتی ہیں:

1)اگر خریدار مقررہ تاریخ کو قسط ادا نہ کرے تو جب تک ادائیگی نہ ہو اس وقت تک فی یوم 20 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا  جوکہ شرعی لحاظ سے سود  ہے،چنانچہ کمپنی کے شرائط نامہ کی شرط نمبر 1میں ہے:

The buyer will pay the monthly instalment on or before 5th of each

month. If any instalment is not paid within due date. Motorcycle

warranty will be withdrawn by PSMCL and PSMCL will charge Rs.20

per day from the buyer as longer as default in payment continues.

خریدار ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ماہانہ قسط ادا کرے گا،اگر کوئی قسط مقررہ تاریخ تک ادا نہ کی گئی تو کمپنی کی طرف سے گارنٹی واپس لے لی جائے گی اور جب تک خریدار قسط ادا نہیں کرتا،کمپنی روزانہ کی بنیاد پر 20روپے روزانہ جرمانہ وصول کرے گی۔

2)اگر خریدار کسی ماہ کی قسط کی ادائیگی میں 15 دن تاخیر کرتا ہے تو کمپنی موٹر سائیکل کو ضبط کرلے گی اور مزید 10دن انتظار کرنے کے بعد موٹر سائیکل فروخت کردے گی ، اس صورت میں اگر کمپنی کی واجب الاداء رقم پوری نہ ہوئی تو خریدار  یا ضامن   کمپنی کی رقم پوری کرنے کا ذمہ دار ہو گا ۔(اور کمپنی کی واجب الاداء رقم سے اضافی رقم ملنے کی صورت میں کمپنی  خریدار کو وہ رقم واپس نہیں کرے گی)،شرعی لحاظ سے یہ بھی مالی جرمانہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔چنانچہ کمپنی کے شرائط نامہ کی شرط نمبر 3  میں ہے:

PSMCLwill have the right to take back the above motorcycle with

attachment (if any) from the buyer if he/she defaults in payment of

instalments/dues for fifteen (15) days. PSMCL will sell out the

motorcycle with attachment including carriages etc. (if any) after

waiting for another (10) days. If the sale product are not sufficient to

clear the outstanding amount the short fall will be paid by the

Buyer/Guarantors.

پاکستان سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی لمیٹڈ کو  اس بات کا اختیار حاصل ہےکہ وہ 15 دن تک  خریدار کی نادہندگی کی صورت میں  موٹرسائیکل  ضبط کرلے، اور  مزید 10 دن انتظار کے بعد کمپنی موٹر سائیکل  فروخت کردے گی ،اس صورت میں اگر کمپنی کی واجب الاداء رقم پوری نہ ہوئی تو خریدار  یا ضامن   کمپنی کی رقم پوری کرنے کا ذمہ دار ہو گا ۔(اور کمپنی کی واجب الاداء رقم سے اضافی رقم ملنے کی صورت میں کمپنی  خریدار کو وہ رقم واپس نہیں کرے گی)۔

نوٹ:بین القوسین عبارت انگریزی شرائط نامہ میں موجود نہیں ہے لیکن جب کمپنی کے نمائندے سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ کوئی خریدار موٹرسائیکل فروخت ہونے کی نوبت ہی نہیں آنے دیتا لیکن ایسا موقع پیش آنے کی صورت میں کمپنی اضافی رقم بھی خود ہی رکھتی ہے اور خریدار کو نہیں دیتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved