• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرآن کریم کو تعظیماً بوسہ دینا

استفتاء

  1. قرآن پاک کا بوسہ لینے اور سر کو قرآن پاک سے لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
  2. کیا ایسا کرنے پر ثواب ملتا ہے؟

    الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  3. قرآن کریم کا تعظیماً بوسہ لینا اور اسے سر سے لگانا جائز ہے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے ایسا کرنا ثابت ہے۔
  4. ادباً ایسا کرنے پر ثواب ملنے کی امید ہے۔

درمختار (9/634)  میں ہے:

وفي القنية في باب ما يتعلق بالمقابر تقبيل المصحف قيل بدعة لكن روي عن عمر رضي الله عنه أنه كان يأخذ المصحف كل غداة ويقبله ويقول عهد ربي ومنشور ربي عز وجل وكان عثمان رضي الله عنه يقبل المصحف ويمسحه على وجهه

فتاویٰ محمودیہ (21/258) میں ہے:

سوال: قرآن کریم کو چومنا کیسا ہے؟

الجواب: قرآن کریم کو تعظیماً بوسہ دینا شرعاً درست ہے۔

وروي عن عمر رضي الله تعالى عنه : أنه كان يأخذ المصحف كل غداة ويقبله ويقول: عهد ربي عز وجل، وكان عثمان رضي الله تعالى عنه يقبل المصحف ويمسحه على وجهه كذا في رد المحتار و الله تعالى أعلم

امداد الفتاویٰ (9/56) میں ہے:

موئے مبارک کی تعظیم وتکریم موجب ثواب ہے

سوال :   دکھن وغیرہ میں کئی جگہ موئے مبارک نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم موجود ہے، اور لوگ اس کو ہر سال میں نکالتے ہیں اور اونچی جگہ رکھتے ہیں اور اس کو پانی میں غوطہ دے کر پانی پیتے ہیں ، اور بہت تعظیم وتکریم کرتے ہیں اور ہم لوگ اس کو اب تک موئے مبارک سمجھتے رہے۔ اب بعض لوگ اس میں کچھ شرطیں لگانے لگے کہ موئے مبارک کے لئے ضرور ہے کہ دھوپ میں رکھنے سے سایہ نہ پڑے اور جس گھر میں موجود ہو اس پر ابرکا سایہ رہے، اور اس کے گھر والوں کو کچھ تکلیف نہ پہونچے۔ پس اب سوال یہ ہے کہ آیا اس کو موئے مبارک سمجھیں یا نہیں ؟ اور موئے مبارک کے لئے شرائط مذکورہ کا ہونا ضرور ہے یا نہیں ؟ اور اس کی کتنی تعظیم چاہیے؟

الجواب:  اگر اس کے موئے مبارک ہونے کی کچھ سند نہیں تو اس کی تعظیم وتکریم لاحاصل۔ اور اگر کوئی سند ہے تو اس کی تعظیم کرنے میں اجر وثواب ہے، بشرطیکہ حد شرع سے نہ بڑھ جاوے اور پانی میں غوطہ دے کر اس کا پینا بھی باعثِ خیروبرکت وشفاء امراض ظاہری وباطنی ہے۔

عن عثمان بن عبداللّٰه بن موهب قال: أرسلني أهلي إلی أم سلمة زوج النبي صلی اﷲ علیه وسلم بقدح من ماء، وقبض إسرائیل ثلث أصابع من قصعة فیه شعر من شعر النبي ﷺ، وکان إذا أصاب الإنسان عین أو شيء بعث إلیها مخضبه فاطلعت في الجلجل فرأیت شعرات حمرات۔ ۱۲ بخاري جلد ۲ صفحه ۸۷۵

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved