• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قران مجید جیب میں رکھ کر بیت الخلاء جانا

استفتاء

قر آن شریف کو کسی چمڑے والے بٹوے میں ڈال کر جیب میں رکھ کر لیٹرین وغیرہ میں لے جانا جائز ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بٹوے میں موجود قر آن پاک کو بیت الخلاء میں لے کر جانابہتر نہیں ،البتہ مجبوری ہو تو پھر ٹھیک ہے۔

وفی حاشیۃ الطحطاوی :(54)

(ویکره الدخول للخلاء ومعه شیء مکتوب )

……ثم محل الکراهة ان لم یکن مستورا فان کان فی جیبه فانه حینئذ لابأس به، وفی القهستانی عن المنیه الافضل ان لایدخل الخلاء وفی کمه مصحف الااذا اضطر ونرجوا ان لایأثم بلااضطرار. واقره الحموی ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved