- فتوی نمبر: 16-48
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: عبادات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موبائل پر قرآن پاک کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں؟اور جو نور ثواب قرآن کو دیکھ کر مل جاتا ہے کیا وہ موبائل میں دیکھ کربھی ملتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔موبائل میں قرآن پاک کی تلاوت کی جاسکتی ہے۔
2۔موبائل میں جو قرآن پاک محفوظ ہے وہ ہر طرح سے اس قرآن کی طرح نہیں جو خارج میں موجود ہے لہذا نور اور ثواب میں فرق پڑے گا۔
في مرقاة المفاتيح: 4/673,674، رقم الحديث: 2167
عن عثمان بن عبد الله بن اوس الثقفي عن جده رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قراءة الرجل في غير المصحف الف درجة،وقراءته فى المصحف تضعف على ذلك إلى الفى درجة.
ترجمہ:حضرت اوس ثقفی رضی اللہ عنہ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ کلام اللہ شریف کا حفظ پڑھنا ہزار درجہ ثواب رکھتا ہے اور قرآن پاک میں دیکھ کر پڑھنا دو ہزار تک بڑھ جاتا ہے۔
مرقات المفاتيح( 4/674 )میں ملا علی قاری رحمہ اللہ علامہ طیبی رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں:
قال الطيبى لحظ النظر في المصحف وحمله ومسه وتمكنه من التفكر فيه واستنباط معانيه يعنى انهامن هذه الحيثيات افضل والا فقد سبق ان الماهر فى القران مع السفرة البررة وربما تجب القراءة غيبا على الحافظ خفظالمحفوظه.قال ابن حجر (الى) غاية لانتهاء التضعيف الفى درجة لانه ضم الى عبادة القراءة عبادة النظر فى المصحف ،اى وما يترتب عليها ،فلاشتمال هذه على عبادتين كان فيها الفان ومن هذا اخذ جمع بان القراءة نظرا فى المصحف افضل مطلقا وقال آخرون بل غيبا افضل مطلقا ولعله عملابفعله عليه الصلاة والسلام والحق التوسط فان زاد خشوعةوتدبره وإخلاصه فى أحدهما فهو الأفضل والا فالنظر لأنه يحمل على التدبر والتأمل فى المقرو اكثر من القراءة بالغيب.
© Copyright 2024, All Rights Reserved