• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

قرآن پاک گرجانے پر کیا کرنا چاہیے؟

استفتاء

اگر کسی سے قرآن پاک گر جائے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟ تفصیل سے واضح کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

توبہ واستغفار کرنی چاہیے اور کچھ نہ کچھ صدقہ بھی کردینا چاہیے اور آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔

احسن الفتاوی (9/34)میں ہے:

سوال:اگرکسی سےقرآن مجیدگرجائے تو کیا شرعا اس کا تدارک ضروری ہے؟مثلا کچھ صدقہ کرے توبہ و استغفار کرے،بلاقصد گرجائے تو معصیت تو نہیں ہوگی؟

الجواب:صدقہ کرنا شرعا ضروری نہیں ،نفس پر جرمانہ اور ادعی الی قبول التوبہ ہونے کی وجہ سے بہتر ہے،بلاقصد و ارادہ گرجانے سے معصیت نہیں ہوگی،معہذا صورت معصیت و عدم احتیاط کی وجہ سے توبہ کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved