• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قرآن پاک کرتے اور پینٹ کی دائیں بائیں جیب میں رکھنا

استفتاء

قرآن پاک کُرتے کی بغل والی جیب میں اور پینٹ کی دائیں بائیں جیب میں رکھنا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کرتے اور پینٹ کی دائیں بائیں جیب میں قرآن مجید رکھنا بے ادبی سمجھا جاتا ہے ۔اگر رکھنا ہو تو کرتےکی اوپر والی جیب میں رکھا جائے۔

دار الافتاء دار العلوم ديوبند:

سوال : کیا قرآن پاک کو قمیض کی سائیڈ پاکٹ میں رکھنا جائز ہے؟

جواب: قمیض کی دائیں بائیں جیب میں قرآن پاک رکھنا بے ادبی ہے اس جیب میں قرآن کریم کا صحیح ادب و احترام نہیں ہوپاتا ہاں اوپر کی جیب میں رکھ سکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved