- فتوی نمبر: 16-168
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شوہر اوربیوی دونوں صاحب حیثیت ہیں تو قربانی دونوں پر الگ الگ واجب ہے یا مرد کی قربانی سب اہل وعیال کی طرف سے ہو جائے گی؟یہ مسئلہ کافی مشہور ہوا ہے کہ ایک قربانی گھروالے تمام افراد کی طرف سے کافی ہےاگرچہ سارے افراد صاحب نصاب بھی ہوں۔لوگ پریشان ہیں اس کاجلدی حل فرمادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جب میاں بیوی دونوں پر الگ الگ قربانی واجب ہےتو محض میاں کی قربانی سب کی طرف سے کافی نہ ہو گی کیونکہ ایک حدیث میں ہے:
من وجد سعة ولم يضح فلايقربن مصلانا(مسنداحمد)
ترجمہ:جس شخص کے پاس بھی قربانی کرنے گنجائش ہو (یعنی صاحب نصاب ہو)پھر وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہر گز ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر صاحب نصاب پر الگ الگ قربانی واجب ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved