- فتوی نمبر: 12-329
- تاریخ: 06 اگست 2018
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان > وجوب قربانی کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ حاجی پر قربانی کے دنوں میں قربانی کرنا واجب ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر حاجی صاحب نصاب ہے اور قربانی کے تین دنوں میں شرعی اعتبار سے مقیم ہے تو قربانی واجب ہے ۔حج کی قربانی تووہیں ہو گی جبکہ یہ قربانی حرم سے باہر اپنے وطن میں بھی ہوسکتی ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved