• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قربانی کے جانور میں نذر کی نیت کرنا

استفتاء

اگر کسی نے منت مانی ہو کہ ہمارا ذاتی گھر ہوگا تومیں دو بکرے اللہ کی راہ میں صدقہ کروں گی اب اگر قربانی میں یہ نیت بھی شامل ہو تو آیا منت پوری ہو جائے گی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں قربانی کے بکروں  میں نذر کی نیت نہیں کر سکتے ،بلکہ دونوں کو علیحدہ طور پر ادا کرنا واجب ہے،کیونکہ دونوں کا وجوب مستقل ہے، لہذا قربانی کے جانور میں نذر کی نیت نہیں کرسکتے۔

حاشیہ ابن عابدين (9/531)میں ہے:

واعلم أنه قال في البدائع: ‌ولو ‌نذر ‌أن ‌يضحي ‌شاة وذلك في أيام النحر وهو موسر فعليه أن يضحي بشاتين عندنا شاة بالنذر وشاة بإيجاب الشرع ابتداء إلا إذا عني به الإخبار عن الواجب عليه فلا يلزمه إلا واحدة، ولو قبل أيام النحر لزمه شاتان بلا خلاف لأن الصيغة لا تحتمل الإخبار عن الواجب إذ لا وجوب قبل الوقت۔

ومن نذر ان یضحی شاة وذلک فی ایام النحر وهو موسر فعلیه ان یضحی بشاتین عندنا، شاة بالنذر وشاة بایجاب الشرع ابتداء الا اذا عنی بالاخبار عن الجواب علیه فلا یلزمه الاواحدة، ولو قبل ایام النحر لزمه شاتان بلا خلاف.

کفایت المفتی(2/255)میں ہے:

(سوال )  **نے ایک بکرا اللہ واسطے کا چھوڑ رکھا ہے بعدازاں زید کے ایک لڑکا پیدا ہوا اب زید اس بکرے کو اپنے لڑکے کے  عقیقہ میں کر سکتا ہے یا نہیں ؟یا قربانی کے دنوں میں اس بکرے کی قربانی کرسکتا ہے یا نہیں ؟

(جواب)یہ بکرا  تو مستقل طور پر نذر کا ہوگیا اس کو عقیقہ میں یا اپنی واجب قربانی میں ذبح کرنا جائز نہیں بلکہ اس کو اپنی نیت کے موافق قربان کرنا  چاہیے۔

خیرالفتاوی(6/221)میں ہے:

سوال:ایک شخص کی چودہ پندرہ بکریاں تھیں اور وہ کسی بیماری کی وجہ سے بچتی نہیں تھیں اس آدمی نے نذر مانی کہ یہ ہلاک نہ ہوں تو ایک بکری سال کی دیا کروں گا۔اب وہ شخص اپنی اس نذر کو تو پورا کرتا ہے،لیکن قربانی نہیں کرتا اس کے بارے میں کیا حکم ہےکہ قربانی کرے یا اپنی نذر پوری کرے ۔۔۔؟

جواب:صورت مسئولہ شخص مذکور پر نذر کا پورا کرنا بھی واجب ہےاور اگر وہ صاحب نصاب ہےتو قربانی بھی واجب ہےکسی ایک کی وجہ سے دوسرے کا ترک کرنا جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved