- فتوی نمبر: 8-327
- تاریخ: 28 اپریل 2016
استفتاء
حضرت مفتی صاحب کیا کھیرا یعنی وہ جانور جو ابھی قربانی کی عمر کو نہ پہنچا ہو، ایسے جانور کو عقیقہ میں ذبحہ کرنے سے عقیقہ درست ہو جائے گا یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسے جانور کو عقیقہ میں ذبح کرنے سے عقیقہ درست نہ ہو گا۔ کیونکہ عقیقہ میں وہی جانور ذبح کرنا ضروری ہے جس کی قربانی ہو سکتی ہو۔
فتاویٰ شامی (9/ 554) میں ہے:
خاتمة: يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه و يحلق رأسه … ثم يعق عند الحلق عقيقة … و هي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر و الأنثى…….. فقط و الله تعالى أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved