- فتوی نمبر: 1-154
- تاریخ: 24 فروری 2007
استفتاء
قربانی دینا کس کس پر فرض ہوتی ہے؟ اس کی کیا شرائط ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جس شخص کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اپنی ضروریات اصلیہ سے زائد کسی بھی شکل میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت موجود ہو اور وہ شخص مقیم ہو تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved