• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رکعت حاصل کرنے کے لیے پہلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود دوسری صف میں اکیلے کھڑا ہونا

استفتاء

ایک آدمی مسجد میں آئے اور دیکھے کہ جماعت کھڑی ہے اور وہ جلدی جلدی دوسری صف میں اکیلے کھڑا ہو جائے اور پہلی صف میں جگہ خالی ہے تو آیا اس آدمی کی نماز ہوتی ہے کہ نہیں؟ کیا اعادہ ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دوسری صورت میں نماز ہوگئی اعادہ کی ضرورت نہیں لیکن ایسا کرنا مکروہ ہے۔

ثم الصلاة منفرداً خلف الصف إنما يكره إذا وجد فرجة في الصف. بدائع: 2

في الحديث: إذا أتى أحدكم الصلاة فلا يركع دون الصف حتى يأخذ مكانه من الصف. ان النهي محمول على التنزيهة و لو كان للتحريم لأمر أبا بكر بالإعادة. ( اعلاء السنن: 4/ 337 ).

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved