- فتوی نمبر: 19-18
- تاریخ: 23 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
رمضان کے روزوں کا وقت کب اور کس نے کیسے طے کیا؟ ریفرنس سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
رمضان کے روزوں کا وقت اللہ تعالیٰ نے طے کیا ہے۔
چنانچہ سورۃ البقرة – 2 آئت نمبر 142 میں ہے:
وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ.
ترجمہ: ’’اور کھاؤ اور پیو جب تک کہ صاف نظر آئے تم کو دھاری سفید صبح کی جدا دھاری سیاہ سے ف ٢ پھر پورا کرو روزہ کو رات تک ۔۔۔۔۔۔ ف ٤ یہ حدیں باندھی ہوئی ہیں اللہ کی سو ان کے نزدیک نہ جاؤ ‘‘۔
تفسیر:
ف ٣ ’’یعنی طلوع صبح صادق سے رات تک روزہ کو پورا کرو اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کئی روزے متصل رکھنے اس طرح پر کہ رات کو بھی افطار کی نوبت نہ آئے، مکروہ ہے۔ ۔۔۔۔۔ ف 5 روزہ اور اعتکاف کے متعلق جو حکم دربارہ حلت و حرمت مذکور ہوئے یہ قاعدے اللہ کے مقرر فرمائے ہوئے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved