• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رمضان کے روزے ہجرت کے کتنے ماه بعد فرض ہوئے؟

استفتاء

رمضان کے روزے ہجرت کے کتنے ماه  بعد فرض ہوئے؟ 17ماہ بعد،18ماہ بعد،19ماہ بعد؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رمضان کے روزے  ہجرت کے سترہ ماہ بعد یعنی اٹھارویں مہینے میں فرض ہوئے  کیونکہ ہجرت ربیع الاول میں ہوئی تھی اور ہجرت کے دوسرے سال شعبان کے اخیر عشرہ میں روزے فرض ہوئے تھے  اس اعتبار سے رمضان کی فرضیت ہجرت کے تقریبا سترہ ماہ بعد اٹھارویں مہینے میں بنتی ہے۔

البدایہ والنھایہ (140/3) میں ہے:

وكانت هجرته عليه السلام في شهر ربيع الاول سنة ثلاث عشرة من بعثته عليه السلام۔

البدایہ والنھایہ (200/3) میں ہے:

باب  ذکرما وقع فی السنة الثانية من الهجرة۔۔۔ قال ابن جرير وفي هذه السنة فرض صيام شهر رمضان وقد قيل إنه فرض في شعبان۔

لمعات التنقيح (395ْ/4) میں ہے:

وكان فرضيته في شهر شعبان سنة اثنتين من الهجرة على رأس ثمانية عشر شهرًا بعد ما صرفت القبلة إلى الكعبة بشهر۔

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (153/1) میں ہے ۔

سن دوہجری :۔۔اسی سال شعبان کے اخیر عشرہ میں رمضان کے روزے فرض ہوئے۔

فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved