- فتوی نمبر: 23-205
- تاریخ: 02 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
میں کاسمیٹکس بنانے کا کاروبار کرتا ہوں۔ جس میں سرفہرست رنگ گورا کرنے والی کریم بھی بناتا ہوں، اس میں کچھ کیمیکل ایسے ڈلتے ہیں جو کہ مضرِ صحت ہیں، ان میں پارہ (Amoniated Mercury) ، بسمتھ(Bismith Sub Nitrate ) اور سٹیرائیڈ(Steriod) یعنی بیٹامیتھاسون(Betamethasone) اور کلوبیٹا سول(Clobetasol) (جوکہ Betnovate اور Dermovate) کریم میں ڈلتے ہیں۔
مذکورہ اجزاء پر مشتمل رنگ گورا کرنے والی کریموں کا مستقل استعمال جلد کو خراب کر دیتا ہے۔ اس وضاحت کو کریم کی ڈبی کے اندر دیئے گئے پرچے میں لکھ دیا جاتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیا جاتا ہے کہ 20روز سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ جو لوگ اس سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان کو نقصان ہوتا ہے۔
آپ سے گذارش ہے کہ ایسی کریم بنانا اور بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟
نوٹ: گورنمنٹ کی طرف سے مذکورہ کیمیکل صرف میڈیسن والوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہے دوسروں کو نہیں ہے۔ جبکہ کاسمیٹکس میڈیسن کے زمرے میں شمار نہیں کی جاتی۔ تاہم مذکورہ کریموں پر گورنمنٹ کی طرف سے تا حال پابندی عائد نہیں کی گئی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب گورنمنٹ کی طرف سے مذکورہ کیمیکل صرف میڈیسن والوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہے دوسروں کو نہیں تو آپ کے لیے مذکورہ کیمیکل استعمال کرنا درست نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved