- فتوی نمبر: 17-235
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام !اگر ابوبکرنے عمر کی ماں کا دودھ پیا اور عمر نے ابوبکر کی ماں کا دودھ نہیں پیا تو اس صورت میں عمر ابوبکر کی بہن سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب ابوبکرنے عمر کی ماں کا دودھ پیا ہو لیکن عمر نے ابوبکر کی ماں کا دودھ نہ پیا ہو، تو اس صورت میں ابوبکر توعمر کی کسی بہن سے نکاح نہیں کر سکتا ،البتہ عمر ابوبکر کی کسی بھی بہن سے نکاح کر سکتا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved