• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رضاعی بہن بھائیوں کے علاوہ دوسرے بہن بھائیوں کا آپس میں نکاح کرنے حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک عور ت نے حالت رضاعت میں اپنے نواسے اور نواسی کو دودھ پلایا یہ نواسا اور نواسی اس عورت کی الگ الگ بیٹی کے تھے اب یہ تو طے ہے کہ اس نواسے اور نواسی کا جو آپس میں خالہ زاد ہوئے اور رضاعی بہن بھائی بھی۔ آپس میں ایک دوسرے سے نکاح نہیں ہوسکتے ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان رضاعی بہن بھائی کے دوسرے بہن بھائیوں کا بھی آپس میں نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں رضاعی بہن بھائیوں کے دوسرے بہن بھائیوں کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے ۔

لما فی الهندیة341/1

وتحل اخت اخیه رضاعا کما تحل نسبا مثل الاخ لاب اذا کانت له اخت من امه یحل لاخیه من ابیه ان یتزوجها کذا فی الکافی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved