• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رضاعی بھائی کارضاعی بہن کی بہن سے نکاح درست ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ دو بہنیں ہیں ایک چھوٹی اور ایک بڑی۔ اور ایک لڑکا ہے جس کی ماں نے ان دو بہنوں میں سے بڑی کو دودھ پلایا ہے، بڑی بہن سے تو اس لڑکے کی رضاعت ثابت ہوگئی لیکن کیا اس لڑکے کا اپنی اس رضاعی بہن کی چھوٹی بہن سے نکاح ہوسکتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس لڑکے کا اپنی رضاعی بہن کی چھوٹی بہن سے نکاح جائز ہے۔

فی البدائع: يجوز للرجل أن يتزوج أخت أخته من الرضاع (جلد3، ص400)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved