• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رضاعی خالہ زاد سے نکاح کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لڑکی نے اپنی نانی کا دودھ پیا ہے تو کیا اس کا نکاح اس کے خالہ زاد سے کیا جا سکتا ہے ؟شریعت میں اس کا کیا حکم ہے وضاحت فرما دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں لڑکی کا اپنے خالہ زاد سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے ،کیونکہ لڑکی اپنی نانی کا دودھ پینے کی وجہ سےاپنے خالہ زاد کی رضاعی خالہ بن چکی ہے اور رضائی خالہ سے نکاح جائز نہیں ہے۔

فی الدر المختار:4/393

فیحرم منه ای بسببه ما یحرم من النسب

فقہ اسلامی میں ہے:

رضاعی پھوپھی اور رضاعی خالہ سے نکاح جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved