• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزہ کی حالت میں فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے انزال ہوجائے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب!رمضان میں ایک لڑکی نے موبائل پر بیہودہ ویڈیو دیکھی جان بوجھ کر روزے کی حالت میں اس کے بعد وہ فارغ بھی ہوئی۔رہنمائی فرمائیں

وضاحت مطلوب ہے:(1) کیا رہنمائی فرمائیں؟(2) نیز کیا فارغ ہونے کے لیے اس نے خود بھی کچھ حرکت وغیرہ کی؟ یا صرف ویڈیو دیکھنے سے فارغ ہوگئی؟

جواب وضاحت :(1)کہ کیا حکم ہے؟قضاء یا کفارہ؟(2) خود کوئی حرکت نہیں کی ،دیکھنے سے ہی فارغ ہوئی.

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایسی ویڈیو دیکھنا گناہ کا کام تھا تاہم اس سے روزہ نہیں ٹوٹا اس لیے نہ تو کفارہ واجب ہے اور نہ ہی قضا ء

في الدر المختار(3/32)

(أو احتلم أو أنزل بنظر ) ولو الى فرجها مرارا( أو بفكر ) وان طال مجمع.لم يفطر

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved