- فتوی نمبر: 6-152
- تاریخ: 17 ستمبر 2013
- عنوانات: عبادات
استفتاء
رمضان کے اخیر عشرہ میں ایک دن مؤذن نے مغرب کی اذان دائمی کلینڈر کے وقت سے تین منٹ پہلے دے دی، لوگوں نے اذان پر روزہ افطار کر لیا، اور مسجد میں بیٹھے معتکف حضرات نے بھی روزہ افطار کر لیا۔
معتکف حضرات کیا ایک دن کے اعتکاف کی بھی قضا کریں یا صرف روزہ کی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جن معتکفین نے اس اذان پر روزہ افطار کیا تھا ان کے ذمے روزہ بھی ہے اور ایک دن کے اعتکاف کی قضا بھی ہے۔
جس کی صورت یہ ہے کہ وہ روزہ رکھیں اور صبح صادق سے پہلے مسجد میں اعتکاف کی نیت سے داخل ہوں اور مغرب تک اعتکاف میں رہیں، مغرب کے بعد اعتکاف ختم ہو جائے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved