• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

: شوگر کے مریض کے لیے روزے اور فدیہ کا حکم

استفتاء

شوگر کا مریض کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو اسی طرح گردوں میں تکلیف دہ مریض جن کے لیے روزہ رکھنا مشکل ہو کیا ایسا مریض روزہ نہ رکھے اور روزے کا فدیہ دے دے،شرعا کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب ہےکہ روزہ رکھنے میں کیا دشواری ہے؟ تفصیل سے لکھیں

جواب وضاحت:گردوں کی تکلیف میں پیاس بہت لگتی ہے پانی نہ پئیں ہیں تو گردوں میں درد ہوتی ہےاور شوگرمیں بھوک برداشت نہیں ہوتی  تقریبا ہر دو گھنٹے بعد کھانے کی طلب ہوتی ہے شوگر والے مریض تقریبا ساٹھ سال کا ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس شخص کو ایسا مرض  ہو کہ اس مرض کے ہوتے ہوئے گرمی سردی میں کسی موسم میں  روزے نہ رکھ سکتا ہو اور اس مرض سے صحت تندرستی کی امید بھی نہ ہو تو ایسے شخص روزے کا فدیہ دے گااور جس شخص کو مرض کی وجہ سے گرمی میں روزہ رکھ نہ سکتا ہو لیکن سردی میں رکھ سکتا ہویا مرض سے تندرستی کی امید ہو تو ایسے شخص کو دے دینا کافی نہیں بلکہ ایسے شخص کو روزے ہی رکھنے ہوں گے خواہ سردی کے موسم میں رکھے یا مرض تندرستی کے بعد رکھے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved