• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

روزے کےفدیے کےمتعلق چندسوالات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔ روزے کا فدیہ جس کو دیا جائے وہ روزے کے لیے راشن ہی لینا ضروری ہے یا پھر کسی اور کام میں بھی پیسے لگا سکتا ہے؟ مثلاً کپڑے بنا لے، بل وغیرہ ادا کرے۔

2۔ شوگر کا مریض کسی کو پورے مہینے کا فدیہ دیتا ہے تو تیس روزوں کا فدیہ کتنا بنتا ہے؟

3۔ فدیہ لینے والے کو خود اپنے روزوں کا ثواب  ملے گا؟ یا سارا ثواب فدیہ دینے والے کو ملے گا؟

4۔ ایک خاتون حاملہ ہے وہ روزے نہیں رکھ سکتی، بی پی لو ہو جاتا ہے۔ کیا فدیہ بھی دے گی؟ اور بعد میں قضاء بھی کرے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کسی اور کام میں بھی لگا سکتا ہے۔

2۔ تقریباً 3000 روپے۔

3۔ فدیہ لینے والوں کو اپنے روزوں کا ثواب خود اپنے آپ کو ملے گا، نہ کہ فدیہ دینے والوں کو۔

4۔ صرف بعد میں قضاء کرے گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved