- فتوی نمبر: 15-302
- تاریخ: 12 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
1 روزہ رکھا ہے اور ہونٹ پھٹے ہوئے ہیں تو کیا ان پردوائی لگا سکتے ہیں ؟
وضاحت مطلوب ہے :دوائی سے کون سی دوا مراد ہے؟
جواب وضاحت:لپ اسٹک یا تیل ۔
2 روزہ تھا اور ہم سویمنگ پول میں نہانے گئے تھےوہاں غوطہ لگا اور پانی کے کچھ قطرے حلق کے نیچے گئے لیکن پورے نیچے نہیں اترنے دئیے تو کیا روزہ برقرار ہے؟
وضاحت مطلوب ہے: پورے نیچے نہیں اترنے دئیےسے کیا مراد ہے ؟
جواب وضاحت:پانی حلق تک پہنچا لیکن نیچے نہیں اترا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1 روزے کی حالت میں ہونٹوں پرلپ اسٹک یا تیل لگانا جائز ہے ، کیونکہ ہونٹ جسم کا خارجی حصہ ہے۔
2 مذکورہ صورت میں اگر پانی حلق سے نیچے نہیں اترا بلکہ چند قطرے ہونے کی وجہ سے حلق میں ہی ختم ہو گیا تو روزہ برقرار ہے ،اوراگر پانی حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا صرف قضا لازم ہوگی کفارہ نہیں۔
چنانچہ فتاوى عالمگیری (1/ 4)میں ہے:
وأما الشفة فما يظهر منها عند الانضمام فهو من الوجه وما ينكتم عند الانضمام فهو تبع الفم هو الصحيح كذا في الخلاصة.
الفتاوى الهندية (1/ 202):
وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة.۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved