- فتوی نمبر: 9-109
- تاریخ: 17 جون 2016
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو شخص روزہ کی حالت میں مشت زنی کر کے اپنی منی نکالے۔ کیا اس کا روزہ ٹوٹ گیا یا روزہ باقی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں روزہ ٹوٹ گیا اور اس پر قضاء لازم ہے۔
فتاویٰ شامی (4/ 426) میں ہے:
و كذا الاستنماء بالكف و إن كره تحريماً لحديث. أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء.…………………………… فقط و الله تعالى أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved