• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزے کا فدیہ کتنا ہوگا اور کس کو دے  سکتے ہیں

  • فتوی نمبر: 24-39
  • تاریخ: 21 اپریل 2024
  • عنوانات:

استفتاء

میں رمضان المبارک کے فرض  روزے بیماری کی وجہ سے نہیں رکھ سکتا  روزے کا فدیہ(کیش)کم سے کم کتنا دینا ہوگا؟اور کب  رمضان المبارک کے پہلے    ہی روزے  کو 30 د ن کا اکھٹا فدیہ کس مستحق کو دے سکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ہر روزے کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دے دیں جو کہ ہماری معلومات کے مطابق لاہور میں فی الوقت 70 روپے  فی کلو کے حساب سے تقریبا 125 روپے ہے، فدیہ رمضان کے شروع میں بھی دے سکتے ہیں اور  فدیہ  ان لوگوں کو دے  سکتے ہیں جن لوگوں کو زکوۃ دے  سکتے ہیں۔

شامی(4/472)میں ہے:

(وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي) وجوبا ولو في اول الشهر بلا تعدد فقير كالفطر لو موسرا والا فيستغفرالله،المريض اذا تحقق الياس من الصحة فعليه الفدية لكل يوم من المرض

ہندیہ(1/194)میں ہے:

ومصرف هذه الصدقة ما هو مصرف الزكوة

بہشتی زیور(1/417)میں ہے:

جس کو اتنا بڑھاپا ہو گیا کہ روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رہی یا ایسا بیمار ہے کہ  اب اچھا ہونے کی امید نہیں نہ روزہ رکھنے کی طاقت ہے  تو وہ روزہ نہ رکھے اورہر  روزہ کے بدلے ایک مسکین کو صدقہ فطر کے   برابر غلہ دے دے یا صبح وشام پیٹ بھر کے اس کو کھانا دے۔شرع میں اس کو فدیہ کہتے ہیں اور یہ دینا واجب ہے ۔اور غلہ کے بدلے میں اسی قدر غلہ کی قیمت دے دے تب بھی درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved