• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزے کی حالت میں غرارہ اورناک کےنرم حصے تک پانی پہنچانے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اگر لا علمی میں کوئی لڑکی روزے کی حالت میں وضو کرتے ہوئے غرارہ اور ناک کے نرم حصے تک پانی پہنچاتی رہی تو اس کا کیا حکم ہے؟ اب معلوم ہے اور احتیاط کرتی ہے مگر پہلے روزوں کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر حلق میں پانی نہیں گیا تھا تو روزے ہو گئے، اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر حلق میں پانی چلا گیا تو روزہ ٹوٹ گیا، اب ان کی قضا کر لیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved