- فتوی نمبر: 16-123
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں اگر خارش کی غرض سے ماچس کی تیلی یا کوئی تنکاکان میں داخل کیا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روزہ کی حالت میں کان میں ماچس کی تیلی یا تنکا داخل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
فتاویٰ شامی: (3/422) میں ہے:
لو حك أذنه بعود ثم أخرجه وعليه درن ثم أدخله ولو مرارا ….. (لم يفطر)
© Copyright 2024, All Rights Reserved